آئی ایٹ برگر شاپ میں سلنڈر دھماکا، 2افراد جھلس گئے
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) برگر کی دکان میں زوردار دھماکا کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی چور چور ہو گئے۔۔
حادثہ سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں برگر شاپ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ہوا جس میں خاتون سمیت دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں پمز منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کھنہ پل کے قریب شہریوں نے گھروں کے نیچے بڑے بڑے سلنڈروں کی دکانیں کھول رکھی ہیں جن کی وجہ سے یہاں کے مکین سخت خوفزدہ رہتے ہیں اور انہوں نے قانون شکنوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔