ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 2024-25 کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو بتایا گیا کہ شہر میں ترقیاتی کام جاری ہیں ، اس موقع پر سڑکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی سکیمز اور گلیوں کی پی سی سی کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سہالہ اور ترنول میں ریونیو سینٹرز اور سبزی منڈی میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔