سابق وزیر نذرگوندل کو کر ایہ دار سے معاہدہ رجسٹر کرانیکا حکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سینئر سول جج و رینٹ کنٹرولر عمر شبیر کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کو کرایہ دار سے معاہدہ کو رجسٹر کرانے کا حکم دیدیا۔
گز شتہ روز سماعت کے دوران نذرمحمد گوندل کی جانب سے سردارمصروف ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ نذر محمد گوندل نے 2022 میں پاکستانی نژاد امریکن نیشنل سید ضیغم کو مکان کرایہ پر دیا،نذر محمد گوندل نے کرایہ دار سے معاہدہ کرایہ داری کیا جو رجسٹر نہ کرایا گیا،نذر محمد گوندل سالانہ 66لاکھ روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں،معاہدہ کرایہ داری رجسٹر نہ ہونے کیوجہ سے ٹیکس بھی ادا نہیں کیا جا رہا ،عدالت نے تین روز میں معاہدہ کرایہ داری کو رجسٹر کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔