راولپنڈی سے ڈینگی کا خاتمہ اولین ترجیح ، طاہرہ اورنگزیب
راولپنڈی(نیوز رپور ٹر ) رکن قومی اسمبلی و فوکل پرسن ڈینگی راولپنڈی ڈویژن طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی سے ڈینگی کا خاتمہ اولین تر جیح ہے جس کیلئے حکومت پنجاب بہت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندے ڈینگی کے خاتمے کے لیے بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں اور جلد ہی اس پر قابو پا لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی ڈویژن تابندہ سلیم سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کے بیشتر مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے نہیں بلکہ باہر سے ہے اور اب ان مریضوں کی تعداد میں بتد ریج کمی واقع ہو رہی ہے ۔