یونیورسل ہیلتھ کوریج یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنا رہے :ڈاکٹر مختار بھرتھ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ برطانوی ہائی کمیشن نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں صحت کے شعبے میں جاری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، ڈاکٹر مختار بھرتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا یونیورسل ہیلتھ کوریج یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر صحت کے شعبے میں اصلاحات کی جارہی ہیں، صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔