ر اولپنڈی:مزید 69 ڈینگی مریض

ر اولپنڈی:مزید 69  ڈینگی مریض

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 69 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔۔۔

راولپنڈی کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں ڈینگی پوزیٹو مریضوں کی تعداد 175 ہوگئی جبکہ رواں سال ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی کل تعداد 5921 ہوگئی ہے۔ پوٹھوہارٹاؤن میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 33 ،میونسپل کارپوریشن میں 15، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں 11 ٹیکسلا میں 1، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ میں 1 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 63 ،ہولی فیملی میں 72، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 14 مریض زیر علاج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں