لوک میلہ جا ری ، طلبہ کیلئے انٹری فیس سو روپیہ فی کس مقرر
اسلام آباد،راولپنڈی(خصوصی رپورٹر، نیوز رپورٹر)لوک میلہ پوری آب و تاب کیساتھ جاری ہے جس میں جڑواں شہروں، اطراف سے لوگ جوق در جوق آرہے ہیں، مختلف سٹالوں پر عوام کا رش دیکھا جا رہا ہے۔۔۔
لوک ورثہ نے طالب علموں کے لئے انٹری فیس 100 روپے ، دوسرے افراد کے لئے 200 روپے رکھی ہے۔ ڈائریکٹر اطلاعات راولپنڈی افتحار علی شاہ نے ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل سجاد حسین کے ہمراہ پنجاب پویلین کا معائنہ کیا۔ وہ پنجاب پویلین میں قائم تمام سٹالز پر گئے اور فن پاروں میں گہری دلچسپی لی۔ لوک میلہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، اس مرتبہ میلے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے جبکہ فول پروف سکیورٹی بھی یقینی بنا ئی گئی ہے ۔ شہری اپنے اپنے موبا ئل فونز کے ذریعے یہاں ہونے والی پرفارمنس کو محفوظ کرکے مختلف سوشل میڈیا فورمز پر شیئر کررہے ہیں۔