ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کا مختلف مراکز صحت اورسکولوں کا دورہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل کا مختلف مراکز صحت ،ترقیاتی سکیموں، تعلیمی اداروں، وٹرنری ڈسپنسری کا وزٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے بنیادی مراکز صحت جھانب اور ہرسہ شیخ کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری ، ادویات کی دستیابی سمیت دیگر طبی و انتظامی امور کا جائزہ لیا ،ڈپٹی کمشنر نے انچارج مراکز صحت کو ہدایت کی کہ مریضوں کو فوری چیک کرنے کے ساتھ انہیں ادویات سنٹر سے ہی فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ سلو لرنرز سپیشل ایجوکیشن سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کا بھی دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے سی او ایجوکیشن ناصر عزیز کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرسہ شیخ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کا بھی وزٹ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں بہتری و بحالی کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر سی او ایجوکیشن اور ہیڈ ٹیچرز کو ہدایت کی کہ طلباء کی چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے تمام تر کاموں کو مکمل کروایا جائے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے سول ویٹرنری ڈسپنسری ہرسہ شیخ کا بھی وزٹ کیا اور سٹاف کی حاضری ، جانوروں کی ویکسینیشن سمیت دیگر ریکارڈ کا جائزہ لیا ، انہوں نے کسانوں کاشتکاروں کو فون کالز کر کے انکے جانوروں کی ویکسینیشن کرنے کی تصدیق کی ، آخر میں ڈپٹی کمشنر نے مین چنیوٹ پنڈی بھٹیاں روڈ اور بائی پاس چوک کا بھی وزٹ کیا اورہدایات جاری کیں۔