ٹو بہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے افسران کا اجلاس منعقد ہوا، اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے وزیراعلی پنجاب انیشٹوز پر عملدرآمد بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ تمام محکمے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق انیشٹوز پر عملدرآمد کرکے گورننس کو بہتر بنائیں، عوامی خدمت مشن کے تحت تمام محکمے متحرک ہو کر کام کریں ، شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی نمایاں نظر آنی چاہیے ۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا فعال کردار ادا کریں، روزانہ کی بنیاد پر دکانوں کا معائنہ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانہ کریں بلکہ ایف آئی آر کا اندراج کرتے ہوئے دکان کو سیل کریں اور دکاندار کو گرفتار کریں۔