پیرمحل :پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا گرانفروشوں کے خلاف آپریشن

پیرمحل :پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا  گرانفروشوں کے خلاف آپریشن

پیرمحل(نمائندہ دنیا ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وچیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل توصیف الرحمن کا گراں فروشوں کے خلاف آپریشن۔

 ، جرمانے عائد  ۔ تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وچیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل توصیف الرحمن نے انکروچمنٹ انسپکٹر طاہر مجید، عملہ میونسپل کمیٹی بابا عدنان ساغر اور رضوان نقشبندی،  معاویہ سیف کے ہمراہ شہر میں ریٹ لسٹ چیک کیں، ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں نہ کرنے اور مقرر ہ قیمت سے زائد قیمت پر فروٹ ، سبزی اور کریانہ فروخت کرنے پر دکانداروں کو جرمانے کئے ،موقع پر جرمانے وصول کرکے دوبارہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم بھی دیدیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں