وزیرآباد:سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی تربیت

وزیرآباد:سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ  میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی تربیت

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میکسیکو میں شرکت کیلئے مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں 60روزہ ٹریننگ کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ان خیالات کا اظہار کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیا النور شاہ نے کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مشہور سابق فٹبالر اور کوچ محمد رشید کی زیرنگرانی منعقدہ ٹریننگ کیمپ میں کوئٹہ،لورالائی، ٹانک، لنڈی کوتل، پشاور، کراچی، شمالی علا قہ جات، میرپور شمالی وجنوبی وزیرستان، گوجرانولہ اور سیالکوٹ سمیت ملک بھر سے سٹریٹ چائلڈ فٹبال کھلاڑی شرکت کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ان کھلاڑیوں میں سے ہی ٹیم منتخب کی جائے گی جو میکسیکو میں مئی 2026میں ہونے والے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں