اسلام آباد،نومبر میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں کمی آئی ، محکمہ صحت
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے حکام اور تمام اسسٹنٹ کمشنرزنے شرکت کی۔۔۔
محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر 3 ہزار 689 کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسلام آباد میں 173 کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 31 شہری متاثر ہوئے ۔گزشتہ ماہ کی نسبت نومبر میں کیسز کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی،شہر بھر میں فیو می گیشن کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ، 320 مقامات پر لاروا رپورٹ ہوا، متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔