ضلع مری میں شاہراہیں کھل گئیں، ٹرانسپورٹ رواں دواں
مری (نمائندہ دنیا) پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج ختم ہوتے ہی ضلع مری میں بھی شاہراہیں کھل گئیں جس کے بعد ٹرانسپورٹ چلنے لگی ہے۔۔۔
شاہراہوں کی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، خصوصی طور مریضوں اوران کے لواحقین کو شدید پریشانی رہی۔ مریضوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں پہنچانے میں پریشانی کا سامنا رہا۔ ادھر تحصیل ہسپتال مری میں نیوروسرجن اور دیگر سپیشلسٹس اور سی ٹی سکین کی سہولت موجود نہ ہونے کے باعث غریب عوام کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانا پڑا۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات اور سی ٹی سکین سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عوام دوسرے شہر جانے سے بچ سکیں۔