نیشنل کریکولم سمٹ اختتام پذیر، تجاویز، سفارشات پیش

نیشنل کریکولم سمٹ اختتام پذیر، تجاویز، سفارشات پیش

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل کریکولم سمٹ 2024 تعلیم کے مستقبل پر اہم مباحثوں، تجاویزاور سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔۔۔

 سمٹ میں پالیسی سازوں، اساتذہ اور نصاب کے ماہرین نے شرکت کی تاکہ معیار تعلیم بہتر بنانے کے لیے ضروری اصلاحات پر غور کیا جا سکے ۔ وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے اپنے خطاب میں قابلِ تطبیق اور جامع تعلیم کے نظام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور میتھمیٹکس) تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو مسئلہ حل کرنے ، تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہے اور ہر شعبے میں یکجا ہو کر حقیقی دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔ نیشنل کریکولم کونسل کے جوائنٹ ایجوکیشنل ایڈوائزر ڈاکٹر شفقت علی جنجوعہ نے شرکاء کو نصاب میں اصلاحات کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور کہا قومی نصاب سمٹ 2024 کا کامیاب اختتام پاکستان کی تعلیمی اصلاحات کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ اس سمٹ کے نتائج ایک روشن اور زیادہ مساوی مستقبل کی تشکیل کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے ، ملک کے طلباء کے لیے نئی راہ ہموار ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں