ڈی سیز کو تحصیلدار، رجسٹرار دفاتر کے امور بہتر کرنیکی ہدایت
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ تحصیلدار اور رجسٹرار دفاتر کا دورہ کرکے انتظامی امور اور موصول شدہ درخواستوں کا جائزہ لیں کہ کتنے عرصے سے زیر التوا ہیں۔
تین دن بعد وہ آفیسر معائنہ کیلئے بھیجیں گے اس سے قبل تمام انتظامات کو بہتر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان دفاتر میں عوامی شکایات میں سے کوئی بھی فائل پراسس ہونے میں تین دن سے زیادہ کا وقت نہ لے، اسی طرح کورٹ کیسز کو تین پیشیوں اور زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کے اندر بھگتا دیا جائے۔ کمشنر راولپنڈی نے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں کہا سٹریٹس لائٹس، سٹرے ڈاگز، مین ہول کورز، پرائس کنٹرول اور عوامی فلاحی کاموں پر پیشرفت جاری رکھیں۔