بیرسٹر سلطان اور سردار یعقوب کی ملاقات مودی کو بھرپور جواب دینے پر اتفاق

بیرسٹر سلطان اور سردار یعقوب کی ملاقات  مودی کو بھرپور جواب دینے پر اتفاق

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے سابق صدر، وزیر اعظم آزادکشمیر سردار یعقوب خان نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مودی کی ریشہ دوانیوں کا عالمی سطح پرمل کر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بھارت دنیا بھر میں دہشتگردی کروا رہا ہے جس کی مثال کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کا قتل ہے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں