اوپن یونیورسٹی، آن لائن ورکشاپس کا شیڈول جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2024میں پیش کئے گئے بی ایس، بی ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی آن لائن ورکشاپس کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔۔
یہ ورکشاپس 16دسمبر سے شروع ہوں گی، طلبہ ایل ایم ایس پورٹل پر اپنی کلاس آن لائن اٹینڈ کریں گے۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق پورٹل پر آن لائن کلاس تک رسائی کیلئے طلبہ کو یوزر نام اور پاسورڈ ان کو بذریعہ موبائل ایس ایم ایس ارسال کردئیے گئے ہیں۔