ہیلتھ پیکیج کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں، صدر آزاد کشمیر

ہیلتھ پیکیج کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں، صدر آزاد کشمیر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے سیکرٹری مالیات آزاد کشمیر اسلام زیب نے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

 اس موقع پر سیکرٹری مالیات نے آزاد کشمیر کے مالی معاملات پر صدر ریاست کو مفصل بریفنگ دی۔ صدر آزاد کشمیر نے میرپور کے جملہ جاری ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے فنڈز کی فراہمی اور جلد تکمیل کیلئے کہا اور اسی طرح انہوں نے آزاد کشمیر میں ہیلتھ پیکیج کے ثمرات جلد عوام تک پہنچانے کیلئے سیکرٹری مالیات کو خصوصی ہدایات دیں۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں