اُسوہ کالج اسلام آباد میں یومِ والدین کی تقر یب
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) اُسوہ کالج اسلام آباد میں \"چودہویں سالانہ یومِ والدین \" کی تقر یب منعقد کی گئی ،مہمانِ خصوصی وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی تھے ۔
جابر بن حیان ٹرسٹ کے سرپرست علامہ شیخ انور علی نجفی، ڈی جی اسوہ سکول سسٹم پروفیسر نذیر حسین بھی موجود تھے ، پرنسپل بریگیڈیئر غلام علی نے کالج کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ، طلبا نے پریڈ، مارچ پاسٹ، گارڈ آف آنر، پی ٹی شو کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ربوٹک لیب کا بھی افتتاح کیا گیا ۔