کامسٹیک، بنگلہ دیش ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(نامہ نگار)کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری نے ڈاکٹر صالح الدین احمد بنگلہ دیش کی نگران حکومت کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی جوکہ نگران وزیر خزانہ بھی ہیں سے ملاقات کی۔۔۔
جس میں کامسٹیک، بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ڈھاکہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران محمد دلور حسین سیکر ٹری وزارت سائنس ٹیکنالوجی و خزانہ سمیت دیگر اداروں کے عہدیداران بھی شامل تھے ۔ملاقات میں بنگلہ دیش اور کامسٹیک کے درمیان جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ڈاکٹر چو دھری نے اسلامی دنیا میں تعلیم اور سائنسی تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم پر زور د یا ۔