آ ئی ٹی پی کا سگنلز خلاف ورزیوں پر کارروا ئیاں تیز کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک اشاروں کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں اور اہم مقامات پر تعینات کر دئیے گئے ہیں جوٹریفک قوانین خصوصاً ٹریفک اشاروں کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف سخت قانونی کارروائی کررہے ہیں۔ ، اس سلسلہ میں سی ٹی او نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔