سرمایہ کاروں ، ریئلٹرز کی جدہ پراپرٹی ایکسپو میں بھر پور شرکت

 سرمایہ کاروں ، ریئلٹرز کی جدہ پراپرٹی ایکسپو میں بھر پور شرکت

اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں دوسری پراپرٹی ایکسپو میں سرمایہ کاروں، ریئلٹرز ۔۔۔

 کمیونٹی اور سعودی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت، ایکسپو میں قونصل جنرل جدہ خالد مجید، صدر فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان سردار طاہر، معروف کاروباری شخصیت راجہ سجاد حسین چیئرمین ایگزوٹیکا نے بھی جدہ پراپرٹی ایکسپو میں شرکت کی اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی ، اس موقع پر کاروباری شخصیات کے ایک وفد نے راجہ سجاد و دیگر سے ملاقات بھی کی، راجہ سجاد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بہتری آ رہی ہے ، اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ افتخار ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ اوورسیز پاکستانی صرف این او سی کی حامل سوسائٹیز میں سرمایہ کاری کریں۔ ہم اوورسیز کو فائلز نہیں پلاٹس دینگے اور ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں