اسلام آباد، رواں سال گاڑی چوری کے 131 ملزم گرفتار

اسلام آباد، رواں سال گاڑی چوری کے 131 ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے رواں سال کے دوران کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 131ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 39کروڑ 27لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ، 231قیمتی گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔ اس دوران 9,689 گرام ہیروئن اور 6پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کیے گئے، پولیس ٹیموں نے 11اشتہاریوں کو بھی حراست میں لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں