ایم سی آئی کے اختیارات دوسرا محکمہ استعمال نہیں کر سکتا، تاجر رہنما

ایم سی آئی کے اختیارات دوسرا محکمہ استعمال نہیں کر سکتا، تاجر رہنما

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)رہنما آل پاکستان انجمن تاجران اور سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چودھری نے کہا ہے کہ مارگلہ ہلز کے بارے میں۔۔۔

 گزشتہ روز ای پی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے حیران کن آبزرویشن دی گئی کہ مونال کو مسمار کرنے کے بعد اب بھی ڈیڑھ سو سے زائدکھو کھے ہلز ایریا میں موجود ہیں اور یہ تمام کھوکھے سی ڈی اے کے شعبہ انوائرنمنٹ نے الاٹ کر رکھے ہیں۔ انوائرنمنٹ نے کس قانون کے تحت کئی ہزار کنال زمین اور سینکڑوں کھوکھے الاٹ کئے ہیں، ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ ایم سی آئی کے اختیارات کوئی دوسرا محکمہ استعمال نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئر مین سی ڈی اے سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے مطابق انکوائری کرائیں اور تمام اختیارات ڈی ایم اے کو دیئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں