نجی سکولز ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر کی سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی سے ملاقات
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان اور ضمیر حیدر قادری نے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی امان اللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔۔
اور علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ کی لکھی ہوئی تفسیر تبصرہ کی 2جلدیں انہیں پیش کیں۔ امان اللہ خان نے علامہ کی دینی و علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ امان اللہ خان نے راولپنڈی کو کوالٹی ایجوکیشن اور جدید طریقہ ہائے تدریس سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے ضلع راولپنڈی کو مثالی ضلع بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔