اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیراہتمام تقریری مقابلے کا انعقاد

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیراہتمام تقریری مقابلے کا انعقاد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیراہتمام ’’ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی‘‘ کے عنوان سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے آڈیٹوریم میں تقریری مقابلے کا انعقادکیا گیا۔

مہمان خصوصی ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اور چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے شرکت کی۔ اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا، طلبہ نے شرکا میں روڈ سیفٹی، ون ویلنگ، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کے استعمال کے بارے میں شعور اجاگر کیا۔ ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہر میں منظم اور محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں