جناح اقبال فورم کے زیراہتمام رضائیوں کی تقسیم
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تھنکرز فورم آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری کرنل (ر) بختیار حکیم نے جناح اقبال فورم کے زیراہتمام سفید پوش خاندانوں میں لحافوں کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔۔
کہا انسانیت کی خدمت اللہ کی رضا کا بڑا ذریعہ ہے۔ تقریب میں چیئرمین رانا عبدالباقی، سابق وفاقی سیکرٹری مظفر محمود قریشی، معروف شاعر اور دانشور نسیم سحر، سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ، ارسلان اکبر عباسی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر مسز صباحت و دیگر نے شر کت کی۔ رانا عبدالباقی نے کہا ہے حکومت کیلئے لازم ہے کہ وہ لوگوں کو بلوں میں رعایت دے۔