ایچ ای سی اور پی ٹی اے میں تعاون کا سمجھوتا

ایچ ای سی اور پی ٹی اے  میں تعاون کا سمجھوتا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مشترکہ تحقیق و ترقی اور ۔۔۔

سوشل میڈیاکے غلط استعمال کو روکنے کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو پر ڈائریکٹر ایڈمن ایچ ای سی طارق اقبال اور ڈائریکٹر سٹریٹجی اینڈ ڈویلپمنٹ پی ٹی اے اکرام الحق نے دستخط کیے ۔ تقریب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ( ر)حفیظ الرحمان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں