بلیو ایریا میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن،7ملزم گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے بلیو ایریا میں گزشتہ روز تجاوزات کیخلاف آ پریشن کیا ۔۔۔
ا س دوران تجاوزات میں ملوث 7افراد گرفتار کر لئے گئے ، کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کی۔ ڈی ایم اے عملے کی مدد سے فٹ پاتھ پر بنائی گئی تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپر یشن کی ہدایات جاری کر دیں اور کہا کارروائیاں بلا تفریق جاری رکھی جائیں ۔