50 ملین افراد کو صحت کی سہولیات میسر نہیں ، سی ای او معروف ہسپتال

 50 ملین افراد کو صحت کی سہولیات میسر نہیں ، سی ای او معروف ہسپتال

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) عالمی یوم انسانی حقوق پر معروف انٹرنیشنل ہسپتال میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

ہارون نصیر چیف ایگزیکٹو آفیسر معروف انٹرنیشنل ہسپتال نے کہا پاکستان میں 50 ملین سے زائد افراد غربت اور ناکافی بنیادی ڈھانچے کی وجہ سے صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جو کہ ان کے صحت کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے ۔ہم شہر یوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کو شاں رہیں گے ۔ ہا رون نصیر جنہیں انسانی حقوق کونسل پاکستان کی جانب سے \"ہیومن رائٹس ایوارڈ\" سے نوازا گیا ہے نے کہا پاکستان کے دیہی علاقوں میں 70 فیصد آبادی کو صحت کی سہولیات دستیاب نہیں جس کے نتیجے میں شرح اموات میں اضا فہ ہو رہا ہے ، ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ صحت ہر فرد کا حق ہو ۔ یہ ایوارڈہارون نصیر کی پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے عزم کا اظہار ہے۔ 100 سے زائد مفت طبی کیمپوں کا انعقاد کر کے MIH نے سینکڑوں افراد کوسہولیات فراہم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں