تھانہ لورہ کی حدود میں درخت کا ٹنے کے تنازع پر 2بھا ئی قتل

تھانہ لورہ کی حدود میں درخت کا ٹنے کے تنازع پر 2بھا ئی قتل

مری(نمائندہ دنیا)مری سے ملحقہ تھانہ لورہ کی حدود میں کوٹلی کے مقام پر د ہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس نے قاتل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ گزشتہ روز امین ولد عبدالرحمن نامی شخص نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں اخلاق عباسی اور ذوالفقار عباسی کو درخت کی کٹائی کے تناز ع پر قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لورہ پہنچا دیں جبکہ تھانہ لورہ کی پولیس نے ملزم ا مین کو گرفتار کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں