غیر قانونی اسلحہ رکھنے ،منشیات فروشی پر 14ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار ) راولپنڈی پولیس نے 14 ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے 8کلو سے زائد چرس اور4پستول برآمد کر لیے۔
دھمیال پولیس نے نعیم سے 1 کلو 450 گرام ، عامر سے 1کلو 350 گرام ، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے رضوان سے 1کلو 520گرام، تھانہ وارث خان پولیس نے عامر حیات سے 530گرام ، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے حامد سے 750گرام ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اسرار سے 660گرام ، تھانہ صدر واہ پولیس نے غلام شبیر سے700گرام ، چن زیب سے 700 گرام ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے عمران سے 540 گرام ، نوید سے 520گرام چرس برآمد کی ، وار ث خان پولیس نے عدنان سے پستول، تھانہ ویسٹریج پولیس نے علی رضا سے پستول ، جاتلی پولیس نے عرفات سے پستول اور صدر بیرونی پولیس نے عاصم سے ایک پستول برآمدکیا ۔