راولپنڈی کے تمام سکولوں کو ماڈل سکولز بنا ئینگے ، سی ای او ایجو کیشن
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر ہدایت راولپنڈی کے تمام سکولوں کو ماڈل سکول بنائیں گے ،بچوں کو جدید تعلیم سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں سکلڈ بیسڈ تعلیم دینے کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا ۔ بچوں کو جدید فنی تعلیم ،خطاطی ،خوش خطی، پینٹنگ ،سیلف ڈیفنس ،جوڈو کراٹے ،بچوں کے لیے طبی سہولیات کا انتظام کرنا اور ینگ رائٹرز ایسوسی ایشن کلب بنانے کی تجاویز پر عمل درآ مد کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی امان اللہ خان نے محکمہ اطلاعات کی ڈپٹی ڈائریکٹر تابندہ سلیم سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا تمام سکولوں میں بچوں کے میلانات و رجحانات کے مطابق بچوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ سلیم نے انہیں اپنی نئی آنے والی کتاب لفظ بولتے ہیں بھی پیش کی۔