مری :دکان سے گٹکا کے 416پیکٹ برآمد ، تلف کر دئیے گئے
مری (نمائندہ دنیا) پنجاب بھر میں گٹکا پر پابندی عائد ہونے کے باوجود یہ وبا اب مری تک پہنچ چکی ہے۔
گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی مری نے مسیاڑی میں واقع ایک دکان سے 416 پیکٹ گٹکا برآمد کر کے اسے تلف کر دیا ، ٹریڈر کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے ۔ پنجاب اتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ ناقص اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ،انسانی صحت کے دشمنوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔