علما وفاق المدارس کا جمعہ کو یوم تحفظ مدارس دینیہ منانے کا اعلان
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس العربیہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مدارس کیخلاف اور علمائے کرام کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔۔۔
مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں متحد ہیں، جمعہ کو یوم تحفظ مدارس دینیہ کے طور پر منائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا اشرف علی، مولانا ظہور علوی و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔