منشیات کیس میں مجرم کو 9 سال قید، 2 لاکھ جرمانہ

منشیات کیس میں مجرم کو 9 سال قید، 2 لاکھ جرمانہ

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گزشتہ سال محمد ناصر کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر 1 کلو 520 گرام چرس برآمدگی کا الزام تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں