سی ڈی اے نے مسیحی ملازمین کیلئے کرسمس الا ؤنس کی منظوری دیدی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے انتظامیہ نے کرسمس کے موقع پر ادارے میں کام کرنیوالے تمام مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس الاؤنس کی منظوری دے دی۔۔۔
جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 20دسمبر کو تمام مسیحی ملازمین کو ایک موجودہ بنیادی تنخواہ بطورکرسمس الاؤنس ماہ دسمبرکی تنخواہ کے ساتھ ادا کی جائیگی۔