شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری، ڈی آئی جی

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری، ڈی آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

 ڈی آئی جی نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے ، ڈی آئی جی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ،رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،پولیس حکام شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں