پولیو کیسز میں 60 فیصد بچوں کو ویکسین نہیں لگی، ڈاکٹر بھرتھ

پولیو کیسز میں 60 فیصد بچوں کو ویکسین نہیں لگی، ڈاکٹر بھرتھ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی سربراہی میں چائلڈ ویکسینیشن پروگرام میں بہتری کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ رواں سال پولیو کیسز میں 60 فیصد بچوں کو روٹین امیونا ئز یشن کی کوئی ویکسین نہیں لگی جس کی وجہ سے بچوں میں مرض کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ،اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکام کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں ، پولیو سمیت تمام بیماریوں کی ویکسین کی ہر بچے تک فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، پولیو سے متاثرہ اضلاع میں ای پی آئی اور پولیو پروگرام مشترکہ حکمت عملی تشکیل دیں ، پولیو ورکر زآنے والی مہم کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم بچوں کی نشان دہی کریں گے ، ای پی آئی کے ویکسینیٹر ان بچوں کی ویکسینیشن کا کورس مکمل کرانے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ ملک بھر سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ، کیے گئے تمام اقدامات کی مانیٹرنگ کی جا ئیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں