ملک کے سوا 2 کروڑ بچے سکولز سے باہر ہیں، وی سی اوپن یونیورسٹی

ملک کے سوا 2 کروڑ بچے سکولز سے باہر ہیں، وی سی اوپن یونیورسٹی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے مگر بدقسمتی سے وطن عزیز کے کم و بیش سوا دو کروڑ بچے آج بھی سکول جانے سے محروم ہیں۔

 اوپن یونیورسٹی آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیم دلانے اور ملک میں فروغ تعلیم کیلئے حتی المقدور کو ششیں جا ری رکھے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اپنے دستیاب وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ایک بھی پاکستانی بچہ غربت اور داخلہ فیس کی وجہ سے تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ ر ہے، اس مقصد کے لئے یونیورسٹی نے سالانہ بجٹ میں مناسب رقم مختص کی ہوئی ہے جس سے ہم غریب بچوں کو فیسوں میں رعایت دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں