ایچ بی ایل کے سابق اے وی پی قاضی عزیز کی اہلیہ سپرد خاک
راولپنڈی(دنیا رپورٹ)حبیب بینک لمیٹڈ کے سابق اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ قاضی عزیز الرحمن کی اہلیہ، معروف بینکار عمران عزیز قاضی، عدنان عزیز قاضی کی والدہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں۔
انکی نماز جنازہ گزشتہ روز انکی رہائشگاہ فیز 8، رفیع بلاک، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں اداکی گئی، نماز جنازہ میں راولپنڈی کی ممتاز سماجی، سیاسی، عسکری اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔