موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے فوری نمٹنا ہوگا، رومینہ خور شید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے فوری نمٹنا ہوگا، رومینہ خور شید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا موسمیاتی تبدیلی کے لاتعداد اثرات سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے جو کرہ ارض کے قیمتی قدرتی وسائل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے زندگی کو برقرار رکھنے میں پہاڑوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ رومینہ عالم نے کہا، ہمارے پہاڑ، قدیم گلیشیئرز سے جڑے ہوئے ہیں جو زندگی کا سب سے اہم ذریعہ پانی اب خطرے کی زد میں ہے گلیشیئرز کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی واقع ہو رہی ہے۔ ہمارے پہاڑی سلسلوں میں 10,000 سے زیادہ گلیشیئر پہلے ہی اپنی جگہ سے سرک چکے ہیں،ہمارے پہاڑی علاقے خاص طور پر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان، عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے شدید متاثر ہوئے ہیں تاہم ان چیلنجوں کے باوجود ہم ان متاثرہ علاقوں میں موسمیاتی موافقت کی حکمت عملیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں