ایس سی او کے زیر اہتمام بھمبر میں چھٹے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)ایس سی او نے بھمبر میں اپنے چھٹے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا۔
یہ SCO کے ویژن 2025 کا حصہ ہے جس کا مقصد آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئی ٹی سے منسلک خطے میں تبدیل کرنا ہے۔ میجر جنرل عمر احمد شاہ،ہلال امتیاز (ملٹری) ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے باضابطہ طور پراس ایس ٹی پی کا افتتاح کیا۔