اوورسیز کشمیر ی انڈسٹریل زون میرپور میں سرمایہ کا ری کریں، راجہ صدیق

 اوورسیز کشمیر ی انڈسٹریل زون میرپور میں سرمایہ کا ری کریں، راجہ صدیق

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) آزادکشمیر کے وزیر صنعت وتجارت راجہ محمد صدیق کی زیر صدارت الاٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس میرپور میں منعقد ہوا۔

وزیر صنعت وتجارت نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اوورسیز کشمیری آزادکشمیر اور بالخصوص انڈسٹریل زون میرپور میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں تاکہ خطہ میں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوسکے اور بے روزگاری کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت اقتصادی ترقی کے لیے بھر پو راقدامات اٹھا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں