تلہ گنگ، غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے 7سو کلو حرام گوشت برآمد

 تلہ گنگ، غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے 7سو کلو حرام گوشت برآمد

تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) انتظامیہ نے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کا7سو کلو گرام گوشت قبضہ میں لیکر نذر آتش کر دیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر ثاقب ترازی نے نیو لاری اڈا کی عقبی آبادی میں قائم ایک غیر قانونی مذبحہ پر محکمہ لائیو سٹاک اور فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ چھاپہ ماراجس کے دوران مردہ جانوروں کا گوشت بیف ، مٹن پایا گیا جس سے تعفن اٹھ رہا تھا۔ اس موقع پر کئی ڈرموں ، کنستروں سے خراب چربی بھی برآمد ہو ئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر ثاقب ترازی اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ضیا الرحمن نے بتایا کہ گائے کا گوشت 615 کلو گرام ،مٹن 94.5 کلو ،جلی ہوئی چربی 794 کلوگرام برآمد ہو ئی جسے آگ لگا کر تلف کیا گیا ۔ اے سی کے مطابق 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں