صنفی برابری رپورٹ برائے آ ئی سی ٹی کو فائنل کرنے کیلئے اجلاس
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) قومی کمیشن براے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو ) اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے )پاکستان نے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق آئی سی ٹی کے لیے پاکستان کی پہلی صنفی برابری کی رپورٹ کو حتمی شکل دینے کی غرض سے۔۔۔
سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے لئے گرینڈ اجلاس کا اہتمام کیا۔ یہ رپورٹ حکومتی وزارتوں، صوبائی کمیشنوں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے عہدیداروں سمیت اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کا نتیجہ ہوگی جسے بعد ازاں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے قانون سازی اور پالیسیوں ،تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں اضافہ کیلئے خدمات کے معیار و رسائی کو بہتر کیا جائے ، خواتین کے لئے تربیت، کریڈٹ اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جائے ،سیاسی شرکت کو بڑھانے کیلئے کو ٹہ کو نافذ کریں اور خواتین کی قیادت کی حمایت کریں۔قومی کمیشن برائے وقار نسواں وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی ذمہ داری آگے بڑھا رہا ہے جس میں ورکنگ ویمن انڈومنٹ فنڈ، ڈے کیئر فنڈ کا قیام، این جی اوز کے ذریعے 500 ملین روپے کی تقسیم اور صنفی برابری کی سالانہ رپورٹ کی تیاری اور اسے جمع کرانا شامل ہے ۔