شمس کالونی سے ڈکیتی میں ملوث 3رکنی گینگ گرفتار

شمس کالونی سے ڈکیتی میں ملوث 3رکنی گینگ گرفتار

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) تھانہ شمس کالونی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان سے چھینے گئے 6موٹر سائیکل، 12موبائل فون، نقدی اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ۔

گرفتار ملزمان میں محمد علی ، کامران اور عبد الرحمان شامل ہیں،ملزمان بائیکیا بک کرواتے اورگن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹرسائیکل و نقدی چھین لیتے تھے ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کاانکشاف کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں