راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 7 منشیات فروش گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے گزشتہ روز 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پیرودہائی پولیس نے عباس سے 10لٹر، اختر شیراز سے 10لٹر، سول لائنز پولیس نے نایاب سے 20لٹر شراب، گوجرخان پولیس نے اعجاز سے 45بوتل شراب، دھمیال پولیس نے ملزم منیر سے 5بوتل شراب برآمد کی، نصیرآباد پولیس نے عامر شہزاد سے ایک کلو 200گرام چرس، نعمان سے 600گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔