اسلام آباد، 5 اشتہاریوں سمیت 22 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 5 اشتہاریوں سمیت 22 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے 5 اشتہاریوں سمیت 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے 691 گرام ہیروئن، 525 گرام چرس، 8 پستول، 2 گنیں، ایک کلاشنکوف، ایک ریوالور اور ایک آہنی مکہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔

کارروائیاں تھانہ شمس کالونی، تھانہ نون، تھانہ کورال، تھانہ کوہسار، تھانہ رمنا، تھانہ گولڑہ، تھانہ کھنہ، تھانہ بہارہ کہوہ اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے کیں۔ ملزمان میں ثمین خان، بلال، گلزار، وقاص احمد، جسٹن جاوید، شہزاد، احسان، دانش، ناصر، اویس، شہریار، لوقس سائیمل، سعید الرحمان، مزمل احمد، ذیشان، ولید اور عثمان شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں