پاکستان آنیوالی افغان خاتون امریکا روانگی کے وقت گرفتار

پاکستان آنیوالی افغان خاتون امریکا روانگی کے وقت گرفتار

اسلام آباد (این این آئی) علاج کے نام پر پاکستان آنے والی افغان خاتون امریکا روانگی کے وقت گرفتار کرلی گئی۔

ایف آئی اے امیگریشن نے اسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، ثنا خواجہ نامی افغان خاتون مسافر نے پاکستانی ویزا جعل سازی کے ذریعے حاصل کیا تھا۔ ملزمہ 13نومبر کو چمن بارڈر کے ذریعے علاج کے نام پر پاکستان آئی تھی اور یہاں علاج کے حوالے سے کسی قسم کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ علاج کا بہانہ کر کے امریکی ویزا اپلائی کرنے پاکستان آئی تھی، اس کے کزن نے پاکستان جانے کیلئے میڈیکل ویزا اپلائی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ ثنا خواجہ نے پاکستان پہنچنے کے بعد امریکی سفارتخانے سے ویزا حاصل کیا جبکہ پاکستانی ویزا اپلائی کرنے کیلئے جعلی دستاویزات استعمال کیں۔ ملزمہ کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں